اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اور خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیکٹ اسلام آباد پہنچانے والا سہولت کار بھی حراست میں ہے، جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور کچھ روز ایک درزی کے پاس رہی۔ درزی کو جیکٹ کی نوعیت کا علم تھا، جس کے باعث اسے انٹیلیجنس اداروں نے گرفتار کیا۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جیکٹ کو گڑکی بوری میں چھپا کر پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ سہولت کار اور درزی کی گرفتاری کے بعد تفتیش مزید آگے بڑھ رہی ہے، اور امکان ہے کہ مزید اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
سیکیورٹی ادارے حملہ منصوبہ بندی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ذمہ دار عناصر تک پہنچ کر آئندہ ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ